فرنچ اوپن جاپانی اسٹار کائی نیشکوری کو واپسی کا پروانہ مل گیا

جاپانی اسٹارکو کلزان نے اپ سیٹ شکست دے دی، فیڈرر اور جوکووک کا فاتحانہ آغاز،نڈال کی60ویں فتح،ماریا بھی جیت گئیں

فرنچ اوپن: ایوگینے بوچارڈ بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہونے والے مقابلے کے آغاز کی منتظر، دوسری تصویر میں ڈومنیکا سبولکووا دوسرے رائونڈ میں رسائی پر ملنے والی داد کا جواب دے رہی ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

فرنچ اوپن کے دوسرے دن مینز سنگلز میں جاپانی اسٹار کائی نیشکوری کو واپسی کا پروانہ مل گیا۔

انھیں مارٹن کلزان نے اپ سیٹ شکست دی،دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور عالمی نمبر2 نووک جوکووک ابتدائی آزمائشوں میں سرخرو ہوگئے، ویمنز سنگلز میں ماریا شراپووا اور ایوگینے بوچارڈ نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق9 سیڈ جاپانی اسٹار کائی نیشکوری کو ورلڈ نمبر59 سلواکیئن پلیئر مارٹن کلزان نے 7-6(7/4)،6-1 اور6-2 سے زیر کرلیا، ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے امریکی حریف رابی گنیپری کو 6-0،6-3 اور6-0 سے تختہ مشق بناتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔


یہ نڈال کی فرنچ اوپن میں 60ویں فتح ہے، سربیا کے سیکنڈ سیڈ نووک جوکووک نے پہلا مرحلہ عبورکرلیا، اولین فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کی مہم کے آغاز پر فیڈرر نے پرتگال کے جوآؤ سوسا کو 6-1،6-2 اور6-4 سے شکار بنایا،دیگر میچز میں مارن کلک نے پبلو الیجاندرو کو شکست دے دی، ٹومی روبریڈو نے جیمز وارڈ کو ٹھکانے لگایا، جائلز سیمون نے اینٹ پاوک کو زیر کرلیا، جرگن میلزر کیخلاف ایوان ڈوڈگ انجرڈ ہونے پر مقابلہ مکمل نہیں کرپائے۔

تیموریزگابا شیلوی نے ویساک پوسپیسل کو مات دے دی، ویمنز سنگلز میں 7 سیڈ ماریا شراپووا نے ہموطن روسی حریف کیسینیا پاروک کو اسٹریٹ سیٹ میں6-1 اور6-2 سے قابو کرکے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، دیگر میچز میں9 سیڈ ڈومنیکا سبولکووا نے فرنچ حریف ورجینیا روزانو کو ہرادیا، فلاونا پینٹا نے پیٹریشیا مائر کو زیر کرلیا، سبائن لیسکی نے ورجینیا روزانو کو مات دی، مونا بارتھیل نے کیرن کینپ کو قابو کرلیا،کینیڈین جواں سال پلیئر ایوگینے بوچارڈ نے شحارپیر، آلیز کورنیٹ نے آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی اور جولیا گوریجس نے پرتگالی کھلاڑی مچیلا لارچر ڈی بریٹو کوقابو کرلیا۔
Load Next Story