ایشین ہاکی کوریا اور ملائیشیا بھی بہترین ٹیمیں ہیں کپتان ذیشان اشرف
نئی ٹیم انتظامیہ نے حریفوں کی خوبیاں وخامیاں سامنے رکھ کرحکمت عملی بنالی ہوگی، کپتان ذیشان اشرف
نئی ٹیم انتظامیہ نے حریفوں کی خوبیاں وخامیاں سامنے رکھ کرحکمت عملی بنالی ہوگی، کپتان ذیشان اشرف فوٹو: فائل
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی میں اب پاکستان اور بھارت کے بعد کوریا او ر ملائیشیا بھی بہترین ٹیمیں ہیں۔
ان کیخلاف کامیابی حاصل اتنا آسان نہیں رہا جتنا ماضی میں تصور کیا جاتا تھا، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میری رائے میں رواں برس جنوبی کوریا میں شیڈول ایشین گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے گرین شرٹس کوسخت محنت کرنا ہوگی، یاد رہے کہ ایشین گیمزمیں ٹائٹل کے دفاع کی صورت میں پاکستان براہ راست ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرجائیگا، اس حوالے سے ذیشان اشرف نے کہاکہ نئی انتظامیہ نے لازمی طور پرمخالف ٹیموں کی خوبیاں اور خامیاں سامنے رکھتے ہوئے اہم ایونٹ کے لیے حکمت عملی تیار کی ہوگی،انھوں نے باصلاحیت کھلاڑیوں کا پول بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کرانے کی تجویزبھی دی۔
سابق اولمپئن کے مطابق جونئیر کھلاڑیوں کو کھیلنے کے جتنے مواقع ملیں گے ان کی کارکردگی میں اتنی ہی بہتری آئے گی۔انھوں نے مزید کہاکہ کراچی میں ہونے والی قومی جونئیرہاکی چیمپئن شپ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی دکھائی دیے، اگر ان پلیئرز پر توجہ دی جائے تو آنے والے دنوں میں نہ صرف ہماری جونئیر ٹیم بہتر ہوگی بلکہ پاکستان کوبھی کئی باصلاحیت کھلاڑی میسر آئیں گے۔