وارم اپ میچ جمعے کو ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پیرو کا مقابلہ ہوگا
ٹیم میامی میں ایکواڈور اور ہونڈورس کیخلاف 2 وارم اپ میچز میں بھی حصہ لے گی
ٹیم میامی میں ایکواڈور اور ہونڈورس کیخلاف 2 وارم اپ میچز میں بھی حصہ لے گی۔ فوٹو: فائل
1966 کی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کی فٹبال ٹیم اپنی تیاریوں کی جانچ جمعے سے شروع کردے گی۔
ویمبلے پر روئے ہڈجسن کے منتخب اسکواڈ کا سامنا پریکٹس میچ میں پیرو سے ہوگا، اس کے بعد ٹیم میامی میں ایکواڈور اور ہونڈراس کیخلاف بقیہ دو وارم اپ میچز میں حصہ لے گی۔ کپتان اسٹیون گیرارڈ تسلیم کرتے ہیں کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل یہ چند آخری ہفتے گروپ ڈی میں 14 جون کو اٹلی کیخلاف پہلے میچ کیلیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ دریں اثنا 1998 ورلڈ چیمپئنز فرانس منگل کو پیرس میں ناروے کے مقابل آئے گا۔ نومبر میں کوالیفائر مقابلے میں فرانس کی یوکرین کیخلاف 3-0 سے ڈرامائی کامیابی ابھی تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے، نیوکیسل یونائیٹڈ کیلیے کھیلنے والے فرنچ مڈفیلڈر موسی سسوکو اس کامیابی کو برقرار رکھنے کی امید کرتے ہیں۔
ٹائٹل ہولڈرز اسپین جمعے کو بولیویا کی میزبانی کرے گا، یہ ثانوی پلیئرز کیلیے کوچ ونسنٹ ڈیل بوسکیو کو متاثر کرنے کا آخری موقع ہے جو اس کے اگلے دن 23 رکنی ٹیم کا اعلان کرسکتے ہیں، گذشتہ دو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک محدود رہنے والا جرمنی ہفتے کو کیمرون کا سامنا کریگا، جرمن ٹیم ان دنوں اٹلی کے 10 روزہ ٹریننگ کیمپ میں شریک ہے، ہفتے کو روٹرڈیم میں گھانا 2010 کی رنرز اپ نیدرلینڈز کا مہمان بنے گا ۔ چار مرتبہ کا فاتح اٹلی لندن میں جمعے کو جمہوریہ آئرلینڈ کیخلاف نمائشی میچ کھیلے گا، نوجوان باصلاحیت پلیئرز پر مشتمل ٹیم بیلجیئم اتوارکواسٹاک ہوم میں سویڈن سے مقابلہ کریگی، ساؤپائولو میں میزبان برازیل آئندہ ہفتے پناما اور سربیا کیخلاف دوستانہ میچز کھیلے گا۔ ارجنٹائن اور ٹرینیڈاڈ 5 جون کو آمنے سامنے ہوں گے،ارجنٹائن اپنا دوسرا میچ ہونڈراس کیخلاف 7 جون کو کھیلے گا، ہفتے کو یوروگوئے اور شمالی آئرلینڈ کا میچ مونٹی ویڈیو میں شیڈول ہے۔