پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر سجاد کریم تیسری بار یورپی پارلیمنٹ کے رکن منتخب

یورپی یونین میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائیگی، ڈاکٹر سجاد کریم

یورپی یونین میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائیگی، ڈاکٹر سجاد کریم فوٹو : فائل

پاکستانی نژادبرطانوی شہری ڈاکٹرسجادکریم تیسری بارملکی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔


یورپی یونین پارلیمنٹ کیلئے شمال مغربی انگلینڈ سے ڈاکٹرسجاد کریم الیکشن میں کامیاب ہوئے۔ عوام نے ان پراظہار اعتمادکرتے ہوئے تیسری مدت کیلیے الیکشن میں کامیابی دلائی۔ڈاکٹرسجاد کریم یورپی یونین پارلیمنٹ میں کوڈآف کنڈکٹ کمیٹی کے سربراہ اوریورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ حمایتی رکن ہیں۔ ڈاکٹرسجادکریم نے پاکستانی کمیونٹی کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائیگی۔
Load Next Story