گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ایران کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے سے انکار
گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت ایران نے اپنا کام مکمل کر لیا، اب پاکستان کو اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیرکرنی ہے، مجیدی
گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت ایران نے اپنا کام مکمل کر لیا، اب پاکستان کو اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیرکرنی ہے، مجیدی فوٹو: فائل
ایران نے پاکستانی حصے کی گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے 2 ارب ڈالر کی امداد دینے سے معذرت کر لی عالمی امورکے نائب ایرانی وزیر علی مجیدی کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کے متعلق پاکستان کا مؤقف تسلیم نہیں کرتے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی امور کے نائب ایرانی وزیر علی مجیدی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت ایران نے اپنا کام مکمل کر لیا، اب پاکستان کو اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیرکرنی ہے، معاہدے کے مطابق پاکستان کو رواں سال 31 دسمبر سے گیس کی خریداری شروع کرنا تھی، انھوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ جواز غلط ہے کہ وہ ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث گیس پائپ لائن تعمیر نہیں کر سکتا، مجیدی نے کہا کہ ایران پاکستان کو پائپ لائن کی تعمیر کے لیے دو ارب ڈالر امداد نہیں دے سکتا۔