باجوڑ ایجنسی ماموند میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری15شدت پسند ہلاک30زخمی

منڑوں زنگل،کگہ پاس، سپرے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، مہمندسے5 لاشیں برآمد

پارا چنار میں بارودی سرنگ کا دھماکا،شب قدرمیں فائرنگ،وکیل سمیت3 زخمی،منگل باغ اور طالبان کمانڈرگل زمان کی ملاقات،قیدیوں کے تبادلے پرگفتگو فوٹو: فائل

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں پاک افغان سرحد کے قریب گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری میں 15 شدت پسند ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں سرحد پار سے شدت پسندوں کی فائرنگ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ فورسز نے ماموند امن لشکر کے رضاکاروں کے ہمراہ جوابی کاروائی جاری رکھی ہے جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی گئی جس میں پاک افغان سر حدی علاقوں منڑوں زنگل،کگہ پاس اور سپرے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔ امن لشکرکے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 15 شدت پسند ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ طالبان کی طرف سے کوئی تصدیق یاتردید نہیں کی گئی۔


ادھر مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ اتمانزئی میں یخ ڈھنڈ کے مقام پر 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں جنہیں مقامی انتظامیہ نے امانتاً دفنادی ہیں۔ تحصیل صافی، خویزئی اور کمالی حلیمزئی میں تیسرے روز بھی کرفیو نافذ رہا جس سے علاقے میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ فورسز اور خویزئی امن کمیٹی نے مشترکہ آپریشن میں 12 مشکوک افراد گرفتار کر لیے۔ پارا چنار کے نواحی گاؤں شاخ میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ آن لائن کے مطابق افغان علاقہ کنڑ میں اورکزئی فریڈم موومنٹ حافظ سعیدگروپ اورتحریک طالبان اورکزئی کے درمیان جھڑپوں میں کمانڈر پیرسیفورسمیت 3افرادہلاک اور متعدزخمی ہوگئے۔ شبقدر میں فائرنگ سے صدر بار ایسوسی ایشن میاں شیرقادر ایڈوکیٹ سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پشاور کے علاقے چرگو کلے میں پولیس نے گاڑی سے ایک دستی بم ، پستول اور کارتوس برآمد کرلیے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے ایبٹ آباد کے فوجی جوان زبیر کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ آئی این پی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیراہ میں لشکر اسلام کے امیر منگل باغ اور تحریک طالبان کے رہنما گل زمان کی ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے اور آپس میں پرامن طورپر رہنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔شبقدر بازار میں دو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی تاہم پولیس اہلکار بال بال بچ گئے، اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا اور مقابلے میں دونوں کو ہلاک کر دیا۔
Load Next Story