اے پی این ایس پریس کلبوں سے متعلق بیان واپس لےفاروق فیصل

بیان واپس نہ لیاگیاتوملک گیراحتجاج کرینگے،کنوئینرکونسل آف پاکستان پریس کلب ۔

بیان واپس نہ لیاگیاتوملک گیراحتجاج کرینگے،کنوئینرکونسل آف پاکستان پریس کلب, فوٹو: فائل

کونسل آف پاکستان پریس کلبز کے مرکزی کنوئینر اور نیشنل پریس کلب کے صدر فاروق فیصل خان نے اے پی این ایس کی جانب سے ملک بھر کے پریس کلبوں کو حکومت کی جانب سے 50 کروڑ روپے سے زائد ادا کرنے اوردی جانیوالی گرانٹ کا حقیقی استعمال سامنے نہ آ سکنے کے بیان کوسراسر جھوٹ اور لغو قرار دیتے ہوئے اے پی این ایس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اندرحقائق کے منافی اپنا یہ بیان واپس لے کر ملک بھر کے پریس کلبوں سے معذرت کرے وگرنہ ملک بھرکے پریس کلب اے پی این ایس کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔


نیشنل پریس کلب کے صدرفاروق فیصل خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر اے پی این ایس نے اپنا گمراہ کن بیان 24 گھنٹے میں واپس لے کر معذرت نہ کی تو نیشنل پریس کلب اے پی این ایس کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں یہ بیان واپس نہ ہوا تو جمعرات 20 ستمبر دن دو بجے نیشنل پریس کلب میں اے پی این ایس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بیان میں اے پی این ایس سے کہا گیا ہے کہ مالکان اخبارات اور ٹی وی چینلز اپنی کاروباری اور اشتہارات کے حصول کی لڑائی میں کارکن صحافیوںکو استعمال نہ کریں۔

بیان میںحکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مالکان اخبارات اور ٹی وی چینلز کو ملکی قوانین کا پابند بنائیں جن مالکان کو اخبارات کے دفاتر بنانے کے لیے پلاٹ دیے گئے تھے اوروہ آٹھ آٹھ منزلہ پلازے بنا کر کروڑوں روپے ماہانہ کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہے ہیں ان سے کمرشل پلاٹ کی قیمت وصول کی جائے۔ صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کارکن صحافی مالکان اخبارات اور ٹی وی چینلز کی کاروباری اور اشتہارات کے حصول کی لڑائی میں فریق نہیں ہیں۔
Load Next Story