مالی سال 201112 برآمدات 2364 ارب ڈالر تک محدود تجارتی خسارے میں 36 فیصد اضافہ
تجارتی خسارہ 21.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات 4.7 فیصد کم
تجارتی خسارہ 21.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات 4.7 فیصد کم، درآمدات 11 فیصد بڑھ کر 44.9 ارب ہو گئیں
برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث پاکستان نے گزشتہ مالی سال 21 ارب ڈالر سے زائد خسارے کی تجارت کی، مالی سال 2011-12 کے دوران پاکستان سے برآمدات کی مالیت 4.71 فیصد کمی سے 23 ارب 64 کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2010-11 کے دوران برآمدات کی مالیت 24 ارب 81 کروڑ ڈالر رہی تھی۔
اس دوران درآمدات 11.13 فیصد بڑھ کر 44 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں اور تجارت خسارہ 36.32 فیصد کے اضافے سے 21 ارب 27 کروڑ 10لاکھ ڈالر رہا، مالی سال 2010-11 میں درآمدات 40 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالراور تجارتی خسارہ 15 ارب 60کروڑ40لاکھ ڈالر رہا تھا۔
پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں 2 ارب 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی اشیابرآمد کی گئیں، اس دوران بیرون ملک سے مصنوعات کی خریداری کی مالیت 3 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 83 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا،اس طرح جون 2012 کی برآمدات مئی سے 0.83 فیصد اور جون 2011 سے 11.60 فیصدکم رہیں جبکہ درآمدات مئی سے2.26 فیصد زائد اور جون 2011 سے 3 فیصد زائد ہیں، اس کے علاوہ جون 2012 کا تجارتی خسارہ مئی کے مقابلے میں 6.12 فیصد اور جون 2011 کے مقابل27.55فیصد زائد رہا۔
یاد رہے کہ مئی 2012 میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 15 کروڑ90لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 89 کروڑ 10لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 73 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا تھا جبکہ جون 2011 میں برآمدات 2 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 86 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا تھا۔