پانی چوروں کیخلاف شہر بھر میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے شرجیل میمن
مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے، شرجیل میمن
مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے، شرجیل میمن فوٹو: فائل
سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ شر جیل انعام میمن نے کہاہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں پانی چوروں اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کے دباؤ کو ہر گز قبول نہ کیا جائے۔
انھوں نے یہ احکام واٹر بورڈ کے عملے کو دیے، صوبائی وزیر نے بنارس میں کی گئی کارروائی پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور واٹر بورڈ کے عملے کا شاباشی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے افسران اور عملے نے جس طرح گذشتہ کئی روز سے شہر میں پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے، اس کے نتیجے میں شہر میں پانی کے بحران میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پینے کا صاف پانی ان کی دہلیز تک پہنچانے کا سندھ حکومت کا وعدہ ضرور پورا کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
علاوہ ازیں وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلم لیگ (ن) کی حکومت سندھ کے عوام کو انتخابات میں ووٹ نہ دینے کی سزا قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے منگل کی شب اپنے جاری ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ18 سے 20 گھنٹوں کی سندھ بھر میں بجلی بندش نے معصوم بچوں، خواتین اور عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور20گھنٹوں کی بجلی لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کے عوام کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کرے،انھوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی دعویدار مسلم لیگ (ن) نے ایک سال میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے بجلی کا ہی خاتمہ کردیا ہے۔