تیزاب پھینکنے کے مقدمات دہشت گردی عدالتوں میں چلائے جائیں پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی مین بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کے مجرموں کی سزاؤں پر فوری عملدرآمد کی قراردادیں بھی منظور

پنجاب اسمبلی مین بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کے مجرموں کی سزاؤں پر فوری عملدرآمد کی قراردادیں بھی منظور. فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی نے تیزاب پھینکنے کے مقدمات کے انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ٹرائل اور پی ٹی وی کے فنکاروں کے معاوضوں میں اضافے سمیت مفاد عامہ کی4 قراردادیں منظورکرلی ہیں ۔


جبکہ اپوزیشن نے گزشتہ روز بھی ترقیاتی اسکیموں میں نظراندازکرنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایوان میں بتایا گیاکہ پنجاب یونیورسٹی کا بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں رینکنگ کے لحاظ سے1613واں نمبر ہے جبکہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں اسکی 201-250(رینج) میں درجہ بندی ہے جس پر اپوزیشن بنچوں نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ وقفہ سوالات کے بعد میاں محمود الرشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں میں اپوزیشن ارکان کو شامل نہ کرنے پر متحدہ اپوزیشن کی تحریک استحقاق3مہینے سے کمیٹی کے پاس ہے۔

کیا اسے واپس آنے میں3سال لگیں گے جب تک ہماری تحریک کا فیصلہ نہیں ہوتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ تمام اپوزیشن ارکان سپیکر چیئرکے سامنے جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ اپوزیشن ارکان ''ظالمو جواب دو ظلم کا حساب دو، گرتی ہوئی دیواروں کوایک دھکا اور دو، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، کے نعرے لگاتے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھالتے رہے۔ اس موقع پر حکومتی بینچوں سے یہودی لابی نامنظور ، نامنظور اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
Load Next Story