حکومت کبھی خط نہیں لکھے گیسب ڈرامہ ہے اپوزیشن

وزیراعظم نے قربانی کیلیے وزیرقانون کی گردن سپریم کورٹ میں پیش کردی،حافظ حسین

وزیراعظم نے قربانی کیلیے وزیرقانون کی گردن سپریم کورٹ میں پیش کردی،حافظ حسین

WARSAW:
اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی جانب سے سوئس حکام کو خط لکھنے کی یقینی دہانی کو ڈرامہ قرار دے دیا۔


جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حسین نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنی قربانی دینے کے بجائے چھوٹی قربانی کیلیے وزیر قانون کی گردن سپریم کو رٹ کے آگے پیش کردی ،وزیرقانون کبھی اپنے پسندیدہ آصف زرداری کیخلاف خط نہیںلکھیںگے ،وزیرقانون خط کے مضمون کے سلسلے میں سپریم کورٹ سے وقت پر وقت مانگتے رہیںگے ،عدالتی حکم عدلی ہوئی تو فاروق نائیک کی چھٹی ہوجائے گی ۔

جماعت اسلامی کے پروفیسرابراہیم نے کہا کہ حکومت کبھی خط نہیں لکھے گی ، سپریم کورٹ کو دونوں وزرائے اعظم کے ساتھ یکساں رویہ رکھتے ہوئے پرویز اشرف کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے تھی۔تحریک انصاف کے علی اصغرخان نے کہاکہ وزیراعظم کو دیے جانیوالے3 ہفتے کے وقت میں خط لکھاجاسکتا تھا مگرحکومت کی نیت ہی ٹھیک نہیں ، پیپلزپارٹی نے نائیک کوبھی شہیدوںکی لسٹ میںشامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story