وزیراعظم نے ایپزا کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دیدی
سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، ممبر ایکسپورٹ ایف بی آر، سی ای او ٹی ڈیپ شامل ہونگے
سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، ممبر ایکسپورٹ ایف بی آر، سی ای او ٹی ڈیپ شامل ہونگے فوٹو: فائل
وزیراعظم نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زیڈاے) کے 9 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔
وزارت صنعت و پیداوار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چیف سیکریٹری سندھ، چیف سیکریٹری بلوچستان، ممبر (ایکسپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو، جوائنٹ سیکریٹری (ڈی آئی آئی) وزارت صنعت و پیداوار عبدالستار کھوکھر، سی ای او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، صدر ایف پی سی سی آئی، زید بشیر (گل احمد ٹیکسٹائلز) اور انجم نثار شامل ہیں جبکہ چیئرمین ایپزا اس بورڈ کی صدارت کریں گے۔ ایپزا بورڈ کی تشکیل نو اور اس میں کاروباری حلقے کی نمائندگی سے کاروباری و تجارتی حلقوں نے اظہار اطمینان کیا اور امید کی کہ نئے بورڈ کی تشکیل سے دیرینہ مسائل کا فوری حل ممکن ہو گا۔