سرینا کے ہاتھ سے دوسرے ہی میچ میں ٹرافی پھسل گئی

گاربین نے اپ سیٹ شکست دی، وینس کیلیے بھی فرنچ اوپن کا سیکنڈ رائونڈ آخری بن گیا،جوکووک ، فیڈرر اور ماریا شراپوواکامیاب

گاربین نے اپ سیٹ شکست دی، وینس کیلیے بھی فرنچ اوپن کا سیکنڈ رائونڈ آخری بن گیا،جوکووک ، فیڈرر اور ماریا شراپووا کامیاب۔ فوٹو: اے ایف پی

سرینا ولیمز کے ہاتھ سے دوسرے ہی میچ میں فرنچ اوپن کی ٹرافی پھسل گئی، دفاعی چیمپئن کو اسپین کی ورلڈ نمبر35 گاربین مگروزا نے ایک گھنٹے کے مقابلے میں 6-2،6-2 سے اپ سیٹ شکست دی۔


یہ سرینا کی گرینڈ سلم میں دوسری بدترین شکست ہے، رولینڈ گیروس پر بطور دفاعی چیمپئن اس سے قبل روسی پلیئر اناستاسیا مسکینا کو 2005 میں پہلے رائونڈ میں ناکامی سے دوچار ہونا پڑگیا تھا، سریناکی بڑی بہن وینس کو بھی اسی مرحلے پر نوجوان سلواکیئن حریف اینا کیرولینا شمیلڈووا کے ہاتھوں 2-6،6-3 اور6-4 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دیگر اہم میچز میں 12 سیڈ فلاویا پنیٹا کو سوئیڈش پلیئر جوہانا لارسن نے ٹھکانے لگایا، ایوگینے بوچارڈ نے جرمن پلیئر جولیا گوریجس کو پچھاڑ کر تیسرے رائونڈ میں قدم رکھ دیے۔ مینز سنگلز میں 2 سیڈ سربیا کے نووک جوکووک نے فرنچ حریف جیریمی شارڈے کو 6-1 ، 6-4 اور6-2 سے مات دی، سوئس ماسٹر راجرفیڈرر نے ارجنٹائنی کوالیفائر ڈیگو سباستین شوارزمین کو 6-3،6-4 اور6-4 سے ہرایا، یہ ایونٹ میں ان کی 60ویں فتح بنی۔روسی ساحرہ ماریا شراپووا نے بلغارین کھلاڑی سویٹانا پرنکووا کو 7-5 اور6-4 سے مات دی۔
Load Next Story