انگلینڈ نے سری لنکا کو بیٹنگ بھلادی 67 پر ڈھیر کرنے کے بعد 10 وکٹوں سے کامیاب
میزبان ٹیم نے 10 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 2-1 سے غلبہ پالیا۔
مانچسٹر: سری لنکن بیٹسمین دنیش چندیمل کی وکٹ لینے پر انگلش پیسر کرس جورڈن کا اظہار مسرت۔ فوٹو: اے ایف پی
زخم خوردہ انگلینڈ نے سری لنکا کو بیٹنگ بھلا دی، دوسرا ون ڈے 157 رنز سے جیتنے والے آئی لینڈرز تیسرے مقابلے میں 67 رنز پر زمین بوس ہوگئے۔
میزبان ٹیم نے 10 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 2-1 سے غلبہ پالیا، اتوار کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 99 رنز پر آئوٹ کیا تھا مگر اس بار وہ خود ون ڈے تاریخ کے اپنے تیسرے کمترین ٹوٹل پر آئوٹ ہوئی، یہ اس کا انگلینڈ میں بھی کم ترین مجموعہ ہے، صرف سنگاکارا (13)، جے وردنے (12) اور میتھیوز (11) ڈبل فیگر میں پہنچ پائے، کرس جورڈن نے 5 جبکہ جیمز اینڈرسن اور ٹریڈ ویل نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں انگلینڈ نے 12.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، ای ین بیل نے 41 اور الیسٹرکک نے 30 رنز اسکور کیے۔