بلوچستان حکومت کا ’بلوچ یکجہتی کونسل‘ کے مظاہرین سے مذاکرات کا فیصلہ
آرمی چیف عوام کے دکھ درد کے ساتھی ہیں اور لوگوں کے مسائل کا حل ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے، نگراں وزیر اطلاعات
فوٹو : فائل
بلوچستان حکومت نے تربت میں جاں بحق ہونے والے نوجوان بالاچ کے قتل اور جبری گمشدگیوں کے حوالے سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست نے بلوچستان میں ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف عوام کے دکھ درد کے ساتھی ہیں اور لوگوں کے مسائل کا حل ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکا سے بات کی جاسکتی ہے اور نگراں صوبائی حکومت اس کے لیے تیار ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ جو لوگ ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں ریاست انہیں راستہ دے گی، اگر ہم واپسی کا راستہ بند کر دیتے ہیں تو حالات اور خراب ہو سکتے ہیں۔