باجوڑ میں فورسز کی گولہ باری عسکریت پسندوں کے 2 ٹھکانے تباہ
ماموندمیں فائرنگ،3اہلکارزخمی،الائی سے2دہشتگردپکڑے گئے،گولہ بارودبرآمد،ڈیرہ میں صوبیدار،بنوں میں پولیس اہلکارقتل
ماموندمیں فائرنگ،3اہلکارزخمی،الائی سے2دہشتگردپکڑے گئے،گولہ بارودبرآمد،ڈیرہ میں صوبیدار،بنوں میں پولیس اہلکارقتل: فوٹو فائل
باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھاری توپ خانے سے گولہ باری کرکے عسکریت پسندوں کے 2 اہم مراکز تباہ کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقوں لیٹئی پاس اور کگہ پاس میں توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے2اہم مراکز تباہ ہوگئے جہاں بڑے پیمانے پرہلاکتوں کا امکان ہے۔ تحصیل ماموندکے علاقہ لیشکو میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے لیوی صوبیدارمنیر زادہ،سپاہی امجداور سپاہی منان زخمی ہوگئے۔سپاہی امجد کو بعدازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر پشاورمنتقل کردیاگیا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے اجتماعی ذمے داری کے تحت15افراد کو گرفتارکرلیا۔این این آئی کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ،تحصیل میرعلی اور دیگر علاقوں میں بدھ کی صبح5ڈرون طیاروں نے نچلی پروازیں کی ۔
جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی میں غیرمعینہ مدت کیلیے کرفیو نافذ کرکے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔چارسدہ میں بھتہ دینے سے انکارپرملزمان نے چلتی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون ٹیچرسمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ٹیچرشائستہ کمال نے پولیس کو بتایا کہ بھتہ خور گروہ انھیں کافی دنوں سے سنگین نتائج کی دھمکی دے رہا تھا۔ پشاور کے علاقہ سربندمیں 30 لاکھ بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے سرکاری اسکول ٹیچر محمد نعیم کے گھر پر بم سے حملہ کردیاجس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ پھندو میں بھی تخریبکاروں نے سابق ناظم طارق متین کے گھر پر دستی بم پھینک دیا جس سے قریبی مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے4موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کرنے میں ناکامی پر سیاچن سے چھٹیوں پر آئے ہوئے نائب صوبیدار خان زمان کوکزن جاوید سمیت قتل کردیا۔صوابی جہانگیرہ روڈپر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی اے ایف بیس رسالپورمیں ڈیوٹی پر جانیوالا سویلین ملازم منورشاہ جاں بحق ہوگیا۔ بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل محمدرحمن کو قتل کردیا۔الائی بٹ گرام میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں راکٹ لانچرز ، مشین گنز ، ہینڈ گرینیڈ ، کلاشنکوفیں اور ہزاروں گولیاں برآمد کرکے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔لکی پولیس نے بنوں جیل پرشدت پسندوں کے حملے میں فرارہونیوالے قیدی فتح اللہ کوساتھی حمید اللہ سمیت گرفتارکرلیا۔