برطانیہ جانیوالے عرب شیخ سب سے زیادہ شاہ خرچ ہیں

عرب دنیا کے امیر افراد برطانیہ میں قیام کے دوران روزانہ 45 لاکھ پاؤنڈ یعنی 74 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کردیتے ہیں

عرب دنیا کے امیر افراد برطانیہ میں قیام کے دوران روزانہ 45 لاکھ پاؤنڈ یعنی 74 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کردیتے ہیں۔ فوٹو : فائل

کیا یہ بات یقین کرنے کے قابل ہے کہ کوئی روزانہ 75 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کردے اور اسے کسی قسم کی پریشانی یا افسوس بھی نہ ہو اس کا جواب یقیناً نہیں میں ہوگا مگر ایسا ہورہا ہے اور یہ کام کرنے والے عربی شیخ ہیں۔


یہ حیرت انگیز انکشاف حال ہی میں جاری کی جانیوالی برطانیہ کے شعبہ نیشنل اسٹیٹسٹکس کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عرب دنیا کے امیر افراد برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران روزانہ مجموعی طورپر 45 لاکھ پاؤنڈ یعنی 74 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کردیتے ہیں اور اسی وجہ سے لندن دنیا میں امیر ترین افراد کے لیے پسندیدہ پلے گراؤنڈ بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ارب پتی شیخ لندن میں اپنے ملک کی کمائی گئی دولت بیدردی سے خرچ کرتے ہیں اور صرف گزشتہ برس کے دوران ہی ان عرب خاندانوں نے سال بھر میں 1.25 ارب پاؤنڈ برطانیہ میں خرچ کیے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں سب سے زیادہ خرچ کرنیوالے غیرملکی سیاح ہیں جو روزانہ 156 پاؤنڈ خرچ کرنے کے عادی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران لندن میں غیرملکی سیاحوں نے مجموعی طور پر 11 ارب پاؤنڈ خرچ کیے۔
Load Next Story