کراچی حصص مارکیٹ میں انڈیکس 29 ہزار 543 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
1.63 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کے بعد 556 پوائنٹس کا اضافہ،انڈیکس 6 نفسیاتی حدیں بیک وقت عبورکرگیا
1.63 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کے بعد 556 پوائنٹس کا اضافہ،انڈیکس 6 نفسیاتی حدیں بیک وقت عبورکرگیا۔ فوٹو : آئی این پی
بجٹ میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 1فیصد کم ہونے اور بجٹ انویسٹرزفرینڈلی ہونے کی اطلاعات اور غیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی ۔
جس سے انڈیکس بیک وقت 6 نفسیاتی حدیں پھلانگ کر پہلی بار29543 پوائنٹس پر پہنچ گیا،66 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب32 ارب92 کروڑ 93 لاکھ2 ہزار897 روپے کا اضافہ ہو گیا اور مارکیٹ سرمایہ 70کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں نافا کی جانب سے 2 مزید فنڈز متعارف کرائے جانے کی اطلاعات اورطالبان گروپوں میںدھڑے بندی جیسی اطلاعات کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار زیادہ متحرک نظر آئے جس سے مارکیٹ کا گراف بلند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں و مالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 1 کروڑ63 لاکھ2 ہزار760 ڈالر کا انخلا کیا گیا لیکن اس وسیع انخلا کے باوجود تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے 1کروڑ62 لاکھ98 ہزار221 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے4 ہزار 539 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس556.26 پوائنٹس کے اضافے سے 29543.58 ہوگیا ۔
جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 440.68 پوائنٹس کے اضافے سے 20227.65 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 789.48 پوائنٹس کے اضافے سے 46724.54 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 59.61فیصد زائد رہا،35 کروڑ13لاکھ38 ہزار990 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیاں388 کمپنیوں تک وسیع ہوئیں جن میں256 کے بھاؤ میں اضافہ، 110 کے دام میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔