نگلیریا جرثومہ شہر کے سوئمنگ پولز کو4ماہ کیلئے بند کرنے کی ہدایت

گرمیوں میں سوئمنگ پولز میں نہانے اور پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارشامل نہ ہونے سے یہ مرض پھیلتا ہے

نگلیریاکوآرڈی نیشن کمیٹی کے 6ماہرین پانی کے نمونے حاصل کرکے کلورین کی مقدارچیک کرائیں گے، ڈاکٹر صغیراحمد فوٹو؛فائل

نگلیریا جرثومہ کا سبب بننے والے تمام سوئمنگ پولز پر4ماہ کیلیے پابندی عائدکردی گئی ہے ۔

دوسری جانب محکمہ صحت نے کراچی کے مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرنے اورکلورین کی مقدار چیک کرنے کیلیے6 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں نگلیریا جرثومے کی وجہ سے ہلاکت اور نگلیریاکے ممکنہ جرثومے کے انکشاف کے بعد وزیر صحت ڈاکٹرصغیر احمدنے کراچی میں سوئمنگ پولزپر 4ماہ کی پابندی عائد کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہا ہے کہ گرمیوں میں سوئمنگ پولز میں نہانے اور پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارنہ ہونے سے یہ مرض پھیلتا ہے جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں ،انھوں نے واضح کیا کہ سوئمنگ پولزنگلیریا کے پھیلاؤکا بڑا سبب بن رہے ہیں۔


لہٰذا4ماہ کیلیے سوئمنگ پولز میں نہانے پرپابندی عائدکی جائے ،ان کا کہنا تھاکہ نگلیریاکاجرثومہ سوئمنگ پولزمیں نہانے کے دوران ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوتا ہے جوجان لیواہوتا ہے انھوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ سوئمنگ پولزکوچیک کرنے اورمختلف علاقوں میں فراہم کیاجانے والاپینے کے پانی کے نمونے حاصل کرکے ان میں کلورین کی مقدار کو فوری جانچا جائے ، محکمہ صحت نے جمعرات کو نگلیریا کوآرڈی نیشن کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق واٹربورڈکے انجینئراعظم کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹرندیم شیخ،کے ایم سی کے ڈاکٹر عرفان ، ڈاکٹر شکیل سمیت دیگر ماہرین شامل ہیں، کوآرڈی نیشن کمیٹی مشترکہ طور پر پانی کے نمونے حاصل کرکے کلورین کی مقدارکو چیک کرے گی جس کی یومیہ بنیادوں پر رپورٹ وزیر صحت کو بھیجی جائے گی۔
Load Next Story