پولیس مقابلوں میں گینگ وار کا رندوں سمیت4 ملزمان ہلاک
آغاخان فلیٹ کے قریب گینگ کارندے2بھائی پولیس مقابلے میں زخمی ہوئے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑگئے
گلشن میں شہری سے لوٹ مارکرکے فرارہونیوالے2افغان ملزمان پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،ملزمان کی لاشیں سردخانے منتقل فوٹو: فائل
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے سپر ہائی وے اور گلشن اقبال پولیس نے اتوار بازار کے قریب پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے2 بھائیوں سمیت4 ملزمان کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کی پولیس پارٹی نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے آغا خان فلیٹ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل کرلی،اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل ایسٹ کے ڈی ایس پی حفیظ جونیجو نے بتایا کہ گینگ وار عذیر بلوچ کے گروپ کے کمانڈر عرفان بلوچ کے 2 کارندے لیاری سے فرار ہوکر سچل کے علاقے میں روپوش تھے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے محاصرہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملزم زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزمان کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن دونوں راستے میں دم توڑ گئے ، ہلاک ملزمان کی شناخت 28 سالہ بابر خان ولد اورنگزیب اور اس کے چھوٹے بھائی26 سالہ عادل خان کے نام سے کی گئی ہے، ملزمان قتل، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری، کچھی برادری کے افراد اور گارڈن تھانے کے سب انسپکٹر غلام مصطفی کے قتل میں ملوث تھے، ملزمان پر لیاری اور گارڈن تھانے میں کئی مقدمات درج ہیں، گلشن اقبال بلاک7 اتوار بازار کے قریب پولیس مقابلے میں2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے2 پستول، چھینے گئے موبائل فون ، نقدی اور ایک موٹر سائیکل ملی ہے، ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ملزمان کی عمر25 سے30 سال کے درمیان ہے اور شکل سے افغانی لگتے ہیں، ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہور ہے تھے کہ مہروز خان نے گشت پر مامور پولیس موبائل کے اہلکاروں کو اطلاع دی،پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔