فکسنگ شکوک کے سائے میں نائیجیریا اور اسکاٹ لینڈ کا میچ 22 سے ڈرا
ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف نائیجیرین ٹیم نے دونوں مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود مقابلہ برابر کیا،
ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف نائیجیرین ٹیم نے دونوں مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود مقابلہ برابر کیا. فوٹو: فائل
فکسنگ شکوک کے سائے میں کھیلا جانے والا نائیجیریا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دوستانہ میچ 2-2 سے ڈرا ہوگیا۔
ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف نائیجیرین ٹیم نے دونوں مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود مقابلہ برابر کیا، اس میچ سے قبل ہی برطانیہ ایک کرائم ایجنسی نے خبردار کیا تھا کہ انھیں اسے فکسڈکرنے کی کوشش کا علم ہوا ہے، اس نے فیفا کو بھی خصوصی انتظامات کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
مقابلے کے اختتام پر نائیجیریا کے کوچ اسٹیفن کیشی نے کہاکہ ہم لوگ فٹبالر ہیں سٹے باز نہیں، ہمیں نہیں معلوم یہ باتیں کہاں سے سامنے آئی ہیں لیکن ان مضحکہ خیز چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نہ ہی اس سے ہماری ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں متاثرہوں گی۔