کراچی کالعدم تنظیم لیاری گینگ کے کارندوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
رینجرز کے کنواری کالونی ، چنیسر گوٹھ میں چھاپے، کھارادر سے 15افراد کے قتل کا ملزم پکڑاگیا
جمشید کوارٹرزسے بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار،ماڑی پور میں پولیس مقابلہ گینگسٹر گرفتار فوٹو: فائل
رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم اور گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، بتایا جاتا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انھیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران رینجرز نے محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جن کا تعلق منشیات فروش اشوک گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
کھارادر پولیس نے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر ندیم عرف پان منڈی کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 15سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم نے کچھ روز قبل کھارادر میں امام بارگاہ کے ٹرسٹی سمیت 2 افراد کو بھتے کی عدم ادائیگی پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ سے بتایا جاتا ہے۔
کرائم برانچ نے جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جو پولیس کو بھتہ خوری اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ماڑی پور پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم عابد حسین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس نے دعویٰ کیاکہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ سے ہے۔