گورنرسندھ کے ہمراہ وفدکادورہ برطانیہ 6 معاہدے طے پاگئے
معاہدوںکے نتیجے میں اہالیان کراچی سمیت پاکستان بھر کو بے پناہ فوائدملیںگے،عشرت العباد
معاہدوںکے نتیجے میں اہالیان کراچی سمیت پاکستان بھر کو بے پناہ فوائدملیںگے،عشرت العباد۔ فوٹو ایکسپریس
گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادکی قیادت میں برطانیہ کادورہ کرنے والے وفدنے مختلف بزنس گروپس اوراسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی کے ساتھ2بلین امریکی ڈالرسے زائدمالیت کے چھ(6)مفاہمتی یاد داشتوں ( ایم او یوز )پر دستخط کیے ہیں۔
پاکستانی وفدمیں وفاقی وزیر بابر غوری، صوبائی وزراپیرمظہر،رضا ہارون،فیصل سبزواری، ڈاکٹرصغیر،پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر نوشاد شیخ، ایڈمنسٹریٹرکراچی محمدحسین سید اورکمشنر کراچی روشن شیخ،ایم ڈی واٹر بورڈمصباح الدین فرید شامل ہیں،پاکستانی ہائی کمشنرواجد شمس الحسن بھی اس موقع پرموجود تھے۔مختلف اسکاٹش بزنس گروپس،پورٹ قاسم اتھارٹی،کراچی پورٹ ٹرسٹ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے درمیان سمندری پانی کومیٹھے پانی میں تبدیل کرنے کے لیے ڈی سیلینشن پلانٹس،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ وغیرہ سے متعلق4مفاہمتی یاد داشتوں پردستخط ہوئے ان معاہدوں کے نتیجے میں2 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی،
معاہدوں کے تحت 100 ملین گیلن میٹھاپانی روزانہ فراہم ہو سکے گا۔مزیدبرآں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورمہران ا نجینئرنگ یونیورسٹی،جامشورو کے گلاسکو کیSTRATHCLYDE یونیورسٹی آف انجینئرنگ سے 2مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے،ان کے معاہدوں کے تحت فیکلٹی ایکسیچ اورریسرچ پروگرامز کااہتمام ہوگا۔اس موقع پرگورنرعشرت العبادنے معاہدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ ان کے نتیجے میں اہل کراچی اورپورے پاکستان کوبے پناہ فوائدملیںگے،موجودہ صورتحال میں یہ ایک مشکل اور کٹھن کام تھاجوکامیابی سے ہمکنارہوچکا،ان معاہدوں کے ذریعے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری ہوگی۔