ورلڈ کپ وارم اپ میچ ترکی نے ہونڈ راس کے پسینے چھڑا دیے
فاتح ٹیم کے ایرڈینک اورکینر ایرکن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، کیمرون بھی پیراگوئے پر غلبہ پانے میں ناکام رہا
واشنگٹن: ترکی سے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں ہونڈراس کے اینڈی نیجار گیند کو کک لگانے کیلیے تیار ۔ فوٹو : اے ایف پی
ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں ترکی نے ہونڈراس کے پسینے چھڑا دیے،2-0کی شکست نے سینٹرل امریکن ملک کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
میولوٹ ایرڈینک نے ترکی کی جانب سے ایک گول داغنے کے ساتھ دوسرے کیلیے بھی راستہ ہموار کیا، فرنچ کلب سینٹ ایٹینی کیلیے کھیلنے والے اسٹرائیکر ایرڈینک نے70ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی،83ویں منٹ میں ان کے عمدہ پاس پرکینر ایرکن نے بھی گول کیا، ادھر آسٹریا کے شہر کوفینسٹن میں کیمرون کوپیراگوئے نے2-1 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں ترکی کے ہاتھوں شکست نے ہونڈراس کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا، سینٹرل امریکن ملک اپنی ورلڈ کپ تیاریوں کوجانچنے کی پہلی آزمائش میں بُری طرح ناکام ہوگیا، وہ اب اتوار کو دوسرے پریکٹس میچ میں اسرائیل کیخلاف ہوسٹن میں بھی ایکشن میں نظر آئے گا،7جون کو میامی میں انگلش ٹیم اس کا امتحان لے گی، ورلڈ کپ فائنلز کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے والے ترکی نے آرڈا ترون جیسے پلیئرکے انجرڈ ہوجانے پر نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا، ٹیم اتوارکودوسرے پریکٹس میچ میں امریکا کا مقابلہ کرے گی، ہونڈراس سے میچ میں ترک ٹیم پہلے ہاف میں گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائی، کھیل کے دوسرے حصے میں اسحاق دوگان کے بھرپور حملے کو ہونڈراس کے کپتان اورگول کیپرنوئل ویلاڈیرز نے ناکام بنا دیا۔
اس کے بعد میولوٹ ایرڈینک کو پنالٹی ایریا میں گیند مل گئی، جس پر انھوں نے کوئی غلطی کیے بغیر بائیں پاؤں کی کک سے اسے جال میں پہنچا دیا، آر ایف کے اسٹیڈیم میں 20,723 شائقین اگرچہ ہونڈراس کی حمایت کیلیے موجود تھے لیکن پلیئرز نے اپنے مداحوں کو خوشیاں بنانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا، میچ کے آغاز پر ان کی جانب سے انگلش کلب ویگان کیلیے کھیلنے والے روجر ایسپونزا کی موو کو نوجوان ترک دفاعی پلیئر اوزان نے ناکام بنا دیا، کھیل کے22 ویں منٹ میں ہونڈراس کے مڈفیلڈر ولسن پیلاکوسس کو ترک پلیئر سے ٹکرانے پر طبی مدد لینا پڑی لیکن وہ کھیل جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔
ولسن اپنے ملک کیلیے 93ویں مرتبہ میدان میںاترے تھے، ایسپونزا39 ویں منٹ میں اوپن شوٹ پر بھی گیند کو جال تک پہنچانے میں ناکام رہے، اسی طرح ترکی کو بھی59 ویں منٹ میں گول بنانے کا سنہری موقع ملا لیکن ایرڈینک اس سے خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھا پائے۔دوسری جانب آسٹریا کے شہر کوفینسٹن میں کیمرون کو پیراگوئے نے2-1 سے شکست دے دی، کیمرون نے اس سے قبل آسٹریا ہی میں کھیلے گئے دوستانہ مقابلے میں مقدونیہ کو2-0 سے ہرایا تھا۔
پیراگوئے کی جانب سے پانچویں منٹ میں فارورڈ اوسکر رومیریو نے گول داغ کر افریقی ٹیم کو دباؤ کا شکار کردیا، فاتح سائیڈکیلیے کھیل کے68 ویں منٹ میں مالاگا کے اسٹرائیکر روکیو سانتا کروز نے بھی گیند کو جال کی راہ دکھائی، کیمرون کا خسارہ فائنل وسل سے15 منٹ قبل میکسم چوپو موٹنگ نے کم کیا، انھوں نے مقدونیہ کیخلاف بھی گول بنایا تھا، واضح رہے کہ پیراگوئے نے بھی ورلڈ کپ فائنلز کیلیے کوالیفائی نہیں کیا تاہم اب اس کی تمامتر توجہ 2015 کے کوپا امریکا میں شرکت کرنے پر ہے۔