آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال

اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی ہے۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے، ڈیزل 3 روپے اور مٹی کا تیل 3.30 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی۔


جمعہ کو اوگرا نے جون کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلیے حکومت کو سمری بھجوا دی ۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول ایک روپے 30پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے81پیسے، ہائی اوکٹین 2روپے 43پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 80پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے جبکہ مٹی کا تیل 62پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش ہے۔ تاہم اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی ہے۔
Load Next Story