کیمبرج امتحان پاکستانی طالب علم نے فزکس میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
اسلام آباد کے طالب علم عاشر شاہد نے فزکس کے مضمون میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی.
عاشر کی کارکردگی ملک کے ساتھ ساتھ کالج اور اساتذہ کیلیے بھی فخر کا باعث ہے۔ فوٹو؛ فائل
کیمبرج یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی کارکر دگی ہمیشہ سے شاندار رہی ہے اور ایک اور پاکستانی طالب علم نے فزکس میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی کے زیر اہتمام او لیول کے امتحان منعقدہ 2013 میں او پی ایف بوائز کالج ایچ ایٹ فور اسلام آباد کے طالب علم عاشر شاہد نے فزکس کے مضمون میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ عاشر ششم کلاس سے او پی ایف بوائز کالج میں زیر تعلیم رہے اوران کی کارکردگی ملک کے ساتھ ساتھ کالج اور اساتذہ کیلیے بھی فخر کا باعث ہے۔