عدالتی حکم عدولی پرسیکریٹری دفاع کی تنخواہ روکنے کی ہدایت

سیکرٹری دفاع کی تنخواہ روکنے کا حکم لاپتا شہری کے کیس میں دیا گیا

سیکرٹری دفاع کی تنخواہ روکنے کا حکم لاپتا شہری کے کیس میں دیا گیا، فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد میں ناکامی پر سیکریٹری دفاع کی تنخواہ روکنے کاحکم دیا ہے ۔


جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اکاونٹنٹ جنرل پاکستان کو سیکرٹری دفاع کی تنخواہ روکنے کا حکم لاپتا شہری کے بارے میں شبیر احمد کی آئینی درخواست پر عدالت کے حکم کی عدم تعمیل اور اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر جاری کی،درخواست گزار کے مطابق اس کا رشتہ دار محمد سجاد ایف بی ایریا میں واقع ایک مسجد میں موذن کی حیثیت سے فرائض انجام دیتاتھا، تاہم 26ستمبر 2012کو قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکار اسے اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔
Load Next Story