حکومت کی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

کرکٹ بورڈ کے الیکشن اور دیگر امور پر وزارت قانون سے رائے لینے کا فیصلہ

(فوٹو: پی سی بی)

حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن اور مستقبل کا تعین کرنے کیلٸے وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ فواد حسن فواد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نگران حکومت نے کرکٹ بورڈ کے الیکشن اور دیگر امور پر وزارت قانون سے رائے لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزارت بین الصوباٸی رابطہ میں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف، سی او او سلمان نصیر سمیت وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے حکام نے شرکت کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن سمیت دیگر معاملات کا جاٸزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگران حکومت پی سی بی کے الیکشن کیلٸے وزارت قانون کی معاونت لے گی جس کی روشنی میں کرکٹ بورڈ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا جبکہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: احمد شہزاد کے معاملے پر بورڈ کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری سب چاہتے ہیں، طے کردہ طریقہ کار کے تحت مشاورت کے ذریعے آگ بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کیلٸے 16 جنوری کو اجلاس بلایا تھا لیکن وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی ہدایت پر پی سی بی اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ آٸین کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اختیار پی سی بی کو ہے۔
Load Next Story