وفاقی حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے شرجیل میمن
سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قرارداد منظور کرائینگے، وزیر اطلاعات سندھ
انتقامی کارروائیوں سے ثابت ہوگیا،ن لیگ قیادت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ فوٹو:این این آئی/فائل
وزیراطلاعات وبلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کارویہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ سندھ کی ترقیاتی اسکیموںکو وفاقی حکومت کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پرسندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قرارداد منظور کرائی جائیگی۔
مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے پیپلزپارٹی کے رہنمائوںکیخلاف انتقامی کارروائیوںسے یہ ثابت کردیا ہے کہ انھوںنے ماضی سے کچھ نہیںسیکھا۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہاکہ وفاقی حکومت سندھ اوراس کے عوام کے ساتھ کھلم کھلا دشمنی پراتر آئی ہے۔ سندھ اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کی ترقیاتی اسکیموںکو نظرانداز کیے جانے، سندھ کے خلاف متعصبانہ رویہ اور سندھ میں انتقامی طورپر لوڈشیڈنگ میںاضافے کے خلاف بھی قرار دادیںمنظور کرائے گی۔ انھوںنے کہاکہ عوام کیلیے پینے کے پانی جیسی اسکیموںکو نظر انداز کرناعوام دشمنی ہے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانیوالے اقدام خودوفاقی حکومت کااپنے خلاف خودسازش کرنے کے مترادف ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوںکے ساتھ انتقامی کارروائیوں نے ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ماضی سے کچھ نہیںسیکھا۔ وفاقی حکومت یامسلم لیگ(ن) کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسیوں کو ہماری کمزوری تصورنہ کرے۔ انھوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اس ملک میںآمریت کے خلاف اورجمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاںدی ہیںاور ہم اس ملک میںکسی صورت آمریت کوہوا دینے والوں کی سازشوں کو کامیاب نہیںہونے دیں گے۔ انھوںنے یہ بھی کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت90کی دہائی کی سیاست کرنے کے بجائے ماضی سے سبق سیکھے اورعوام دشمن پالیسیوںکا خاتمہ کرے۔