ایک سال میں متعدد معاشی اہداف حاصل کرلیے حکومتی دعویٰ
جون 2013 میں بحران کے باوجود توانائی کے شعبے میں480 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ادا کیا
حکومتی کوششوں سے ایک لاکھ افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے، یورو بانڈ کے اجرأ سے2 ارب ڈالر ملے،کامیابی سے آئی ایم ایف کا 6.69 ارب ڈالر کا پروگرام مکمل کیا، کارکردگی رپورٹ
مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے ایک سالہ دور اقتدار میں متعدد معاشی اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں اور معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا گیا ہے۔
حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں رپورٹ دعویٰ کیا گیا کہ اختتام پذیر مالی سال میں مارچ تک مہنگائی کی شرح10فیصد سے کم رہی۔ توانائی کے شعبے میں 480 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ادا کیا گیا حالانکہ جون 2013 میں توانائی کا شدید بحران تھا۔ رواں سالی مالی بجٹ میں انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں 75 ارب روپے رکھے گئے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں دوگنا رقم ہے۔
حکومتی کوششوں سے ایک لاکھ افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔ مارچ 2014 میں زرمبادلہ کے ذخائر10ارب ڈالر تک لے جانے کا وعدہ پورا کیا گیا جو ستمبر تک 15ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کے اجرأ سے دوارب ڈالر حاصل ہوئے حکومت نے کامیابی سے آئی ایم ایف کا6.69 ارب ڈالر کا پروگرام مکمل کیا۔