وائٹ کرولا گینگ کی ایک اور واردات خاتون سے لاکھوں کی نقدی اور سونا لوٹ لیا
گلشن اقبال میں سفید کرولا کار میں سوار ملزمان اسلحے کے زور پرایک لاکھ ریال،سونا،36ہزارروپے،2موبائل فونز لے گئے
پولیس ملزمان کا تاحال سراغ نہیں لگاسکی، (فوٹو: فائل )
شہر قائد میں کرولا گینگ کی وارداتیں نہ تھم سکیں ، گلشن اقبال میں مسلح ملزمان خاتون سے ایک لاکھ ریال ، سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں ایک خاتون اپنی والدہ اور ڈرائیور کے ہمراہ کار میں جارہی تھی کہ سفید کرولا کار میں سوار ملزمان ان کی کار روک کر اسلحے کے زور پر ایک لاکھ ریال ، سونا ، 36ہزار پاکستانی روپے ، 2موبائل فونز اور پاسپورٹ چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 55/2024 درج کرکے تفتیش شروع کردی ،تاہم پولیس وارات میں ملوث ملزموں کا سراغ تاحال نہیں لگا سکی۔
کرولا گینگ گزشتہ کئی ماہ سے ایئر پورٹ سے نکلنے والے مسافروں کی ریکی کرتا ہے اور پھر شہر کے کسی بھی مقام پر لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے، گینگ میں تین سے چار ملزمان شامل ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
پولیس واردات کی سی سی ٹی وی کی تلاش اور متاثرہ افراد کے بیانات قلم بند کررہی ہے لیکن ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے۔