ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن افتتاحی تقریب آج ہوگی یونس ڈھاگا

شہری اب گھر بیٹھے درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں، نگران وزیر ریونیو سندھ

شہری اب گھر بیٹھے درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں، نگران وزیر ریونیو سندھ (فوٹو : فائل)

سندھ کے نگران وزیرِ ریونیو، انڈسٹریز و کامرس محمد یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مکمل کرلیا ہے جس کا افتتاح آج ہو گا۔


سندھ کے نگران وزیرِ ریونیو،انڈسٹریز و کامرس محمد یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی سہولت کیلیے بورڈ آف ریونیو اور محکم انڈسٹریز و کامرس میں سائٹ(SITE) اور سندھ اسمال انڈسٹریز نے ای سروس سندھ، ای رجسٹریشن، ای میوٹیشن، ای پے سندھ اور سائٹ اور سندھ اسمال انڈسٹریز کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مکمل کرلیا ہے اور صوبے کے عوام کی سہولت کیلیے ان خدمات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز نگران وزیرِ اعلیٰ مقبول باقر مہمان خصوصی کی حیثیت سے کریں گے، اس سلسلے میں تقریب آج (بدھ)شام4بجے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹیلائزیشن کے ذریعے بورڈ آف ریونیو، سائٹ اور سندھ اسمال انڈسٹریز میں آن لائن سہولیات مہیا کردی گئی ہیں اور اب کوئی بھی شہری ان دفاتر میں آنے کی زحمت اٹھائے بغیر گھر بیٹھے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتا ہے اور ضروری دستاویزات بذریعہ ڈاک حاصل کرسکتا ہے،کم ترین وقت میں ان محکموں میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا آغاز نگران سندھ حکومت کا سنگِ میل اقدام ہے۔
Load Next Story