فرنچ اوپن سیمی فائنل ’’بیوٹی کوئنز‘‘ ماریا اور ایوگینے جلوے بکھیریں گی

مینز میں گلبز نے راہ میں آنے والے بریڈیچ کوبھی اڑادیا،جوکووک کے ہاتھوں کینیڈین امیدوں کے محور رائونک کا قصہ تمام

مینز میں گلبز نے راہ میں آنے والے بریڈیچ کوبھی اڑادیا، جوکووک کے ہاتھوں کینیڈین امیدوں کے محور راؤنک کا قصہ تمام۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں بیوٹی کوئنز ماریا شراپووا اور ایوگینے بوچارڈ جلوے بکھیریںگی، روسی ساحرہ اسپین کی گاربین مگروزا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ ایونٹ کے فائنل فور مرحلے تک رسائی میں کامیاب رہیں، کینیڈین جواں سال پلیئر نے کارلا سواریز نیوارو پرغلبہ پایا۔


مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں ارنسٹ گلبز نے ٹائٹل کی جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے راہ میں آنے والے 6 سیڈ ٹوماس بریڈیچ کو بھی اڑادیا، سربیا کے نووک جوکووک نے کینیڈین امیدوں کے محور میلوس رائونک کا قصہ تمام کردیا۔تفصیلات کے مطابق سیزن کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن میں روسی اسٹار ماریا شراپووا نے اُبھرتی ہوئی اسپینش پلیئر گاربین مگروزا کو 2گھنٹے 6 منٹ کی بھرپور جدوجہد کے بعد 1-6،7-5 اور6-1 سے قابو کیا، ابتدائی سیٹ میں ناکام رہنے والی ماریا کیخلاف ورلڈ نمبر35 مگروزا نے ایک مرحلے پر دوسرے سیٹ میں 5-4 کی سبقت لے رکھی تھی۔

ماریا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے یہ سیٹ 7-5 سے اپنے نام کیا، تیسرے سیٹ میں مگروزا ان کیلیے آسان حریف ثابت ہوئیں، ماریا نے لگاتار چوتھی اور مجموعی طور پر پانچویں مرتبہ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی پائی، کینیڈا کی 18 سیڈ ایوگینے بوچارڈ نے دوسری اسپینش پلیئرکارلا سواریز نیوارو کو 7-6(7/4) ،2-6 اور7-5 سے مات دی، مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں لٹویا کے ارنسٹ گلبز نے ٹائٹل کی جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے راہ میں حائل 6 سیڈ ٹوماس بریڈیچ کو6-3،6-2 اور6-4 سے اڑادیا، سربیا کے نووک جوکووک نے کینیڈا کے میلوس رائونک کو 7-5،7-6(7/5) اور6-4 سے شکست دی۔
Load Next Story