کراچی تا لاہور موٹروے کیلیے 30 ارب روپے کا بجٹ
مختص کردہ رقم زمین کی خریداری، یوٹیلٹیز لائنز کی منتقلی اور راستے میں آنے والی آبادیوں کو تلافی پر خرچ ہوگا
مختص کردہ رقم زمین کی خریداری، یوٹیلٹیز لائنز کی منتقلی اور راستے میں آنے والی آبادیوں کو تلافی پر خرچ ہوگا فوٹو: فائل
بجٹ میں کراچی تا لاہور موٹر وے کیلیے 30ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ رقم زمین کی خریداری، یوٹیلٹیز لائنوں کی منتقلی اور راستے میں آنے والی آبادیوں کو تلافی پر خرچ کی جائیگی۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کراچی تا حیدرآباد موٹروے کیلیے بھی 30کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جوزمین کی خریداری کیلیے خرچ کی جائیگی،بجٹ میں کراچی نادرن بائی پاس منصوبے کے لیے 10کروڑ روپے اور لیاری ایکسپریس وے (16.5کلو میٹر) کیلیے 1کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
بجٹ میں گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (کے فور) کے لیے 20کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ، گریٹر کراچی سیورج پلانٹ (ایس تھری) کیلیے 20 کروڑ روپے، لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے لیے 20کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ، لاہور میں لگنے والے پاور پلانٹس کو ریل کے ذریعے کوئلے کی ترسیل کے منصوبے کی فزیبلیٹی اسٹڈی کیلیے 15کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، کراچی کو گوادر سے بذریعہ ریل منسلک کرنے کے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹدی کیلیے 10کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔