لیونل میسی دنیا کے سب سے قیمتی فٹبالرکا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب
سی آئی ای ایس فٹبال آبزرویٹری کے مطابق میسی کی موجودہ ویلیو حریف کرسٹیانورونالڈو سے دگنی 216 ملین یورو ہے
پرتگالی اسٹار کی ویلیو 114 ملین یورو بتائی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
KABUL:
بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی اگرچہ رواں برس بیلون ڈی آرڈر ایوارڈ سے محروم ہوگئے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کے سب سے قیمتی فٹبالر کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
یہ انکشاف بدھ کو جاری ہونے والی مارکیٹ اسٹڈی میں کیاگیا، سوئٹزرلینڈ میں قائم سی آئی ای ایس فٹبال آبزرویٹری کے مطابق میسی کی موجودہ ویلیو حریف کرسٹیانورونالڈو سے دگنی 216 ملین یورو ہے، پرتگالی اسٹارکی ویلیو 114 ملین یورو بتائی گئی ہے۔
رئیل میڈرڈ نے گذشتہ سیزن میں انگلش پلیئر گیراتھ بیل کو ریکارڈ 100 ملین یورو کے عوض معاہدہ دیا، رپورٹ کے مطابق بیل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 37 ملین یورو اسپینش کلب کی جانب سے دی جانے والی رقم سے بہت کم ہے۔