سابق سری لنکن کرکٹر جے سوریا پر یونیورسٹی طلبا پر حملے کا الزام

جے سوریا نےالزام مسترد کرتے ہوئےکہا کہ مقامی افراد کےساتھ مل کر طلبا کے رویے کے خلاف صرف احتجاج میں شریک ہوا تھا

جب طلبہ پر حملے کا واقعہ پیش آیا تو اس وقت ان کے ساتھ نہیں تھا۔ فوٹو: فائل

سری لنکا کے سابق کرکٹر اور موجودہ وزیر سنتھ جے سوریا پر یونیورسٹی کے طلبا پر حملے کا الزام عائد ہوگیا۔


اپوزیشن جماعت کے رہنما جیانتھا ویموکھتی پیرمونا نے جے سوریا پر الزام عائد کیا ہے جب یونیورسٹی کے طالب علم ایک نمائش کے خلاف احتجاج کررہے تھے تو جے سوریا نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کیا۔ دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیف سلیکٹر جے سوریا نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں علاقے کا ممبر پارلیمنٹ ہوں، مقامی افراد کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے طلبا کے رویے کے خلاف احتجاج میں شریک ہوا مگر اس وقت ان کے ساتھ نہیں تھا جب یہ مبینہ واقعہ پیش آیا۔
Load Next Story