متحدہ کے136 کارکنوں کے ورثا کو 2 لاکھ روپے فی کس معاوضے کی منظوری
محکمہ خزانہ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمتاثرہ خاندانوں کوادائیگی کیلیے2کروڑ72لاکھ روپے کاچیک کمشنر کراچی کوجاری کردیا گیا
جسٹس زاہدقربان علوی کی سربراہی میں کمیشن نے جاں بحق کارکنوں کے ورثاکے کوائف کاجائرہ لے کر معاوضے کی سفارش کی تھی۔ فوٹو: فائل
وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں 2012 میں مختلف واقعات کے دوران جاں بحق ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے 136 کارکنوں کے ورثاکو 2 لاکھ روپے فی کس معاوضے کی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے۔
محکمہ خزانہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمتاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کیلیے2کروڑ 72 لاکھ روپے کا چیک کمشنر کراچی کوجاری کردیاہے جوانھیں موصول ہوگیاہے،کمشنرکراچی شعیب احمدصدیقی کا کہناہے کہ2012میں مختلف واقعات میں ایم کیوایم کے136 کارکن جاں بحق ہوئے تھے ان کارکنوں کے ورثاکومعاوضے کی ادائیگی کیلیے وزیراعلیٰ سندھ نے جسٹس(ر)زاہدقربان علوی کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیا تھا۔
جس نے اپنی رپورٹ میں جاں بحق ہونے والے136کارکنوں کے خاندانوں کے کوائف کاجائزہ لیااورفی خاندان کو2لاکھ روپے معاوضہ جاری کرنے کی سفارش کی،وزیراعلیٰ سندھ نے اس سمری کومنظورکرلیا،جس کے بعدمتاثرہ خاندانوں کومعاوضے کی ادائیگی کیلیے چیک محکمہ خزانہ کی جانب سے کمشنرسیکریٹریٹ کو موصول ہوگیاہے اوراب ان جاں بحق افرادکے ورثا کومعاوضے کی ادائیگی متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکرینگے۔