حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ مزید 35 پوائنٹس گرگئے
انڈیکس29417 پر بند، بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں کم،1 ارب94 کروڑ روپے کا نقصان
انڈیکس29417 پر بند، بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں کم،1 ارب94 کروڑ روپے کا نقصان۔ فوٹو: آن لائن/فائل
لاہور:
شہر کی معمولات زندگی مفلوج رہنے اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروباری صورتحال اتارچڑھائو کے بعد مندی کے زیراثر رہی جس سے 53 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے1 ارب94 کروڑ18 لاکھ 86 ہزار816 روپے ڈوب گئے۔
ٹریڈنگ کے دوران این بی ایف سی، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر85 لاکھ66 ہزار784 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے25 لاکھ74 ہزار980 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے2 لاکھ60 ہزار727 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے1 لاکھ 3 ہزار692 ڈالر اور میوچل فنڈز کی جانب سے56 لاکھ27 ہزار385 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کو مندی میں تبدیل کردیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس35.03 پوائنٹس کی کمی سے29417.20 ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس 195.62 پوائنٹس کے اضافے سے 47219.45 اور کے ایس ای30 انڈیکس 16.97 پوائنٹس کے اضافے سے 20157.55 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 4.45فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر24 کروڑ83 لاکھ44 ہزار340 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار369 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں153 کے بھائو میں اضافہ، 195 کے دام میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔