ورلڈ کپ سے قبل آخری عالمی فٹبال رینکنگ میں برازیل تیسرے نمبر پر پہنچ گیا

ارجنٹائن اور سوئٹزرلینڈ بھی 2،2 درجے ترقی پاکر بالترتیب پانچیوں اورچھٹے نمبر پر پہنچ گئے

یوروگوئے کو ایک درجہ تنزلی نے ساتویں جبکہ 3 درجے خسارے نے کولمبیا کو آٹھویں نمبر پر پہنچا دی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ورلڈ کپ سے قبل جاری شدہ آخری عالمی فٹبال رینکنگ میں میزبان برازیل تیسرے نمبر پر پہنچ گیا، اسے راستہ دینے کیلیے پرتگال کو ایک درجہ نیچے جانا پڑا۔


ارجنٹائن اور سوئٹزرلینڈ بھی 2،2 درجے ترقی پاکر بالترتیب پانچیوں اورچھٹے نمبر پر پہنچ گئے، یوروگوئے کو ایک درجہ تنزلی نے ساتویں جبکہ 3 درجے خسارے نے کولمبیا کو آٹھویں نمبر پر پہنچا دیا، اٹلی نویں نمبر پر برقرار ہے۔ انگلینڈ اور بیلجیئم ایک ایک درجہ اوپر چڑھ کر 10ویں اور 11 ویں نمبر پر پہنچ چکے، یونان 2 درجہ خسارے کے باعث 12 ویں پوزیشن پر آگیا۔ امریکا نے چلی سے 13 واں درجہ چھین لیا، نیدرلینڈز بدستور 15 ویں نمبر پر موجود ہے، یوکرین نے فرانس کی 16 پوزیشن ہتھیا کر اسے 17 ویں نمبر پر بھیج دیا، کروشیا کی 2درجہ ترقی کی وجہ سے روس اور میکسیکو ایک ایک نمبر نیچے 19 اور 20 ویں نمبر پر چلے گئے۔
Load Next Story