کراچیفائرنگ سے5افرادہلاک6زخمی2لاشیںملیں

کیماڑی میںجھگڑے کے دوران باپ،بیٹا،چنیسرگوٹھ میںاے این پی کاسابق عہدیدارنشانہ بنا

کیماڑی میںجھگڑے کے دوران باپ،بیٹا،چنیسرگوٹھ میںاے این پی کاسابق عہدیدارنشانہ بنا

مختلف علاقوںمیںفائرنگ کے واقعات میںباپ بیٹے سمیت5افرادہلاک اور6زخمی ہوگئے،کلری اورسکھن ندی سے2لاشیں ملیں۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدودکیماڑی چرنال روڈبوٹاولیج کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے65سالہ شیر بہادر ولدمحمداکبراوراس کابیٹا35سالہ شیرعلی ہلاک جبکہ مقتول شیربہادرکاایک بیٹاحضرت علی زخمی ہوگیا، ہلاک وزخمی افرادکوجناح اسپتال پہنچایا گیا، مقتول شیربہادرکے بیٹے یوسف نے بتایاکہ فائرنگ سیاسی جماعت کے کارکن خان محمد عرف خانو،اس کے بھائی وقاص اورنثار نے کی اورفرارہوگئے،قائدآبادتھانے کی حدودمسلم آباد گل احمد چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پھل فروش21سالہ انورخان ولدتازہ گل کوہلاک کردیا،لاش کوجناح اسپتال پہنچایاگیا۔


ایس ایچ او قائدآبادامان اﷲ مروت نے بتایاکہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے،کلری تھانے کی حدودلیاری سیفی لین سے25سالہ نوجوان کی تشددزدہ لاش ملی جسے سول اسپتال پہنچایا گیالاش کی شناخت نہیںہوسکی،شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدودسکھن ندی سے28سالہ زوہیب کی لاش ملی جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا،ایس ایچ اوملک سلیم نے بتایاکہ مقتول لیاری گینگ وارکے سہیل لاڈلاگروپ کاکارندہ تھااور اس کیخلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں،

نیوکراچی صنعتی ایریاکے علاقے سیکٹر12-Dمیںتولیہ فیکٹری کاگارڈمصطفیٰ ولدکمال خان نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،ملیرسٹی تھانے کی حدودملیرلیاقت مارکیٹ میں واقع نبیل پکوان سینٹر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے32سالہ محمدفیصل ولدمحمداسلم ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول سعود آباد کے علاقے لیاقت اسکوائر سی ایریا مکان نمبرC/23 کارہائشی اورپکوان سینٹرکے مالک کابیٹاتھا، شادمان ٹاؤن نمبرایک میںنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ یعقوب ولد تاج محمد اور25سالہ کلیم ولد سلیم زخمی ہو گئے زخمیوںکوعباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا،

محمودآباد کے علاقے چنیسرگوٹھ ہل ایریا محمدی مسجدکے قریب گوگاجنرل اسٹور کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے45سالہ عبد الجیل ولدعبد الجلال زخمی ہوگیاجسے جناح اسپتال پہنچایاگیاجہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول چنیسرگوٹھ کارہائشی اورعوامی نشینل پارٹی کاسابق علاقائی عہدیدارتھا،پولیس کوشبہ ہے مقتول کوکالعدم امن کمیٹی کے کارندے اشوک نے فائرنگ کر کے ہلاک کیاہے،جمشید کوارٹرکے علاقے جہانگیرروڈپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے 25 سالہ اقبال ولد جمع خان زخمی ہوگیاجسے سول اسپتال پہنچایا گیا جبکہ نیو کراچی سیکٹر 5/E میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ وقاص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا۔
Load Next Story