خواجہ سعدرفیق کانئے چینی انجنوں کی کارکردگی پر اظہاراطمینان
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق وزارت کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : این این آئی
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں نئے چینی انجنوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اسٹاف کی مزید تربیت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں گزشتہ دور میں بند ہونے والی پسنجر ٹرینوں کی مرحلہ وار بحالی پر بھی غور کیا گیا اور اتوار 8جون سے فیض احمد فیض ٹرین لاہور، نارووال، لاہور کی بحالی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرپرسن پاکستان ریلویز پروین آغا، سیکریٹری ریلوے بورڈ آفتاب اکبر، جنرل منیجر آپریشنز انجم پرویز، جنرل منیجر مینوفیکچرنگ اینڈ سروسز اسد احسان سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طویل رخصت پر بیرونِ ملک گئے ہوئے ریلوے افسران کی واپسی کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور ان کی جلد واپسی کویقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں نئے چینی انجنوں کی کارکردگی پر مفصل غور و خوض کے بعد اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ان انجنوں پر متعین ریلوے اسٹاف کی جدید خطوط پر مزید تربیت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نئے مالی سال میں ریلوے کی ضروریات کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نئے مالی سال میں ریلوے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ منصوبوں کیلیے 40ارب روپے کی منظوری پاکستان ریلوے کی تاریخ کا بے مثال واقعہ ہے۔ یہ ریلوے انتظامیہ کی ایک سالہ کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور خود ریلوے انتظامیہ کے لیے ایک نیا چیلنج ہے جس سے عہدہ برآ ہونے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی۔