جامعہ سندھ مدرسہ کے مختلف شعبوں میں داخلے کااعلان
کمپیوٹرسائنس،میڈیااسٹڈیز اورایجوکیشن میں داخلے پیرسے شروع ہونگے،اعلامیہ
تحریری امتحان 16اورکامیاب امیدواروں کے انٹرویوز20اگست کولیے جائینگے ۔ فوٹو : فائل
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں داخلوں کاعمل پیرسے شروع کیاجائے گا۔
داخلے کمپیوٹرسائنس، میڈیا اسٹڈیز، انوائرمنٹل سائنسز، ایجوکیشن، اکاؤنٹنگ اینڈفنانس اوربزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبوںمیں4سالہ بی ایس پروگرام کمپیوٹر سائنس، میڈیا اسٹڈیز، انوائرمینٹل سائنسز، ایجوکیشن اور مینجمنٹ سائنسز میں 2 سال کے ایم ایس پروگرام اورایم بی اے کے ڈیڑھ ڈھائی اورساڑھے 3سال کے الگ الگ پروگراموں میں دیے جائینگے،اسکے علاوہ ایجوکیشن مینجمنٹ اور چائلڈ ہڈڈیویلپمنٹ میں ایک سالہ ڈپلومہ کے لیے بھی داخلے دیے جائیں گے، سندھ مدرسہ یونیورسٹی نے اپنے اعلامیے میں مزیدکہاہے کہ داخلے کے لیے رجسٹریشن فارم 9جون سے دیے جائیں گے ، تحریری امتحان 16اور کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 20 اگست کوہونگے، نئے بیچ کی کلاسز 10 ستمبر سے شروع ہونگے۔
٭جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق 5 جون کو ملتوی ہونے والے (صبح وشام) کے پرچے اب 8 جون کو مقررہ وقت پرہونگے،طلبا کی سہولت کے لیے پوائنٹس بسیں بھی معمول کے مطابق چلائی جائینگی٭ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے امتحانات کے نئے شیڈول کااعلان کردیا ہے،پیر9جون سے امتحانات دوبارہ شروع ہونگے، کنٹرولر امتحانات کے جاری نئے شیڈول کے مطابق فرسٹ سمسٹرکے لیے 4 جون کو ہونے والے تمام ٹیکنالوجیزکے ملتوی پرچے اب 9 جون کوہوں گے۔
ففتھ سمسٹر الیکٹرانک انجینئرنگ، سول انجینئرنگ اورکمپیوٹر سائنس کے منسوخ پرچے 9 جون کوہوں گے،ففتھ سمسٹر کمپیوٹرانجینئرنگ، ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ اوربائیو میڈیکل انجینئرنگ کے4 جون کوملتوی پرچے10 اورتھرڈسمسٹر کے 5جون کے تمام ملتوی پرچے 10 جون کوہوں گے،علاوہ ازیں29 مئی کے منسوخ پرچے 9 اور10 جون کوہوں گے، امتحانات کا نیاشیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ اورنوٹس بورڈپر موجودہے۔