فرنچ اوپن ماریا شراپوا نے چیمپئن کا تاج سر پر سجا لیا
ماریا شیراپوا نے پانچ گرینڈ سلم ٹرافیاں جیت کر سابق سوئس پلیئر مارٹینا ہنگز کی ہمسری کرلی۔
پیرس: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا فرنچ اوپن کی وننگ ٹرافی تھامے مسکرارہی ہیں فوٹو : اے ایف پی
روسی ساحرہ ماریا شراپووا نے چیمپئن کا تاج اپنے سرپر سجالیا، وہ دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ فیصلہ کن معرکے میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ حوصلہ ہارگئیں، بوائز اور گرلز ٹائٹلز روسی پلیئرز نے جیت لیے، بوائز میں آندرے روبیلوف جبکہ گرلز میں ان کی ہموطن ڈیریا کیساٹینکا نے میدان مارلیا۔
تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل ماریا شراپووا نے جیت لیا، فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ تین گھنٹے دو منٹ کے بھرپور مقابلے میں 6-4،6-7 (5/7) اور6-4 سے ہارگئیں، فرنچ اوپن کی تاریخ میں 13 برس بعد ویمنز فائنل میں تین سیٹ تک مقابلہ ہوا، عمومی طور پر یہاں دو سیٹس میں فیصلہ ہوتا رہا ہے۔اس سے قبل 2001 میں کم کلسٹر کو جینیفر کیپریاٹی نے تین سیٹ کے مقابلے میں شکست دی تھی، 27 سالہ ماریا نے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلم اپنے نام کیا، وہ ایک ایک مرتبہ آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اور یوایس اوپن بھی اپنے نام کرچکی ہیں، آل ٹائم فہرست میں انھوں نے پانچ گرینڈ سلم ٹرافیاں جیت کر سابق سوئس پلیئر مارٹینا ہنگز کی ہمسری کرلی، ماریا نے 2004 میں پہلی بار ومبلڈن جیتا تھا۔
گذشتہ برس انھیں فائنل میں سرینا ولیمز نے ہرادیا تھا لیکن اس بار سرینا ولیمز، لینا اور تھرڈ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا راؤنڈ 16 سے قبل ہی باہر ہوگئی تھیں، جس کے بعد ماریا کو واضح فیورٹ خیال کیا جارہا تھا، دوسری جانب بوائز فائنل میں 4 سیڈ روس کے آندرے روبیلوف نے اسپینش حریف جیمی انتونی مینور کلار کو 6-2 اور7-5 سے ہرادیا، گرلز ٹائٹل بھی روس کی ڈیریا کیساٹینکا نے اپنے نام کرلیا، انھوں نے فائنل میں سربیا کی ٹاپ سیڈ ایوانا جوروک کو 6-7(5/7)،6-2 اور6-3 سے قابو کرلیا۔