ناظم آباد 3 ڈاکوئوں نے بینک سے 18لاکھ روپے لوٹ لیے
ملزمان کیشئر کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار، بینک کے سی سی کیمرے خراب تھے
ناظم آباد نمبر6میں واقع نجی بینک میں3ڈاکوئوں نے گھس کر سیکیورٹی گارڈ اور عملے کو یرغمال بنا کر بینک کے اسٹرانگ روم سے18لاکھ32ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل
ناظم آباد میں3ڈاکو بینک سے18لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کے بعد کیشیئر کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر6میں واقع نجی بینک میں3ڈاکوئوں نے گھس کر سیکیورٹی گارڈ اور عملے کو یرغمال بنا کر بینک کے اسٹرانگ روم سے18لاکھ32ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس ڈی پی او ناظم آباد ڈی ایس پی رستم نواز نے بتایا کہ3ڈاکو 4اور سوار4کے درمیان بینک میں داخل ہوئے اس وقت دونوںگارڈز بینک کے اندر ہی موجود تھے۔
جنھیں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر اسلحہ چھین لیا اور اس دوران ڈاکوئوں نے بینک کے عملے سے تھیلہ طلب کیا اورکیشیئر لیاقت کے ہمراہ ایک ڈاکو اسٹرانگ روم میں گیا جو کہ غیر مسلح تھا اور وہاں سے18لاکھ32ہزار روپے بیگ میں بھرنے کے بعد ڈاکوئوں نے کیشئر سے پوچھا کہ وہ کس سواری پر بینک آتا ہے۔
جس نے ڈاکوئوں کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر آتا ہے بعدازاں ڈاکو اسے اپنے ہمراہ باہر لے گئے اور اس کی نشاندہی پر کیشئر کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے، رستم نواز نے بتایا کہ جس وقت ڈاکو باہر موٹر سائیکل اسٹارٹ کر رہے تھے سامنے ہی پولیس و موٹر سائیکل گشت اہلکار موجود تھے۔