سی پی ایل سی کی کارروائی شہری بازیاب5ملزمان گرفتار
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ 5 ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا
سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے نے بتایا کہ مقامی ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے جنرل منیجر کو ملزمان نے2 اگست کوگلشن اقبال کے علاقے سے اغوا کیا تھا جس کے بعد اغوا کاروں نے3کروڑ روپے تاوان طلب کیا. فوٹو: فائل
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی ،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقامی کمپنی کے جنرل منیجرکو بحفاظت بازیاب کرکے5ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی)کے سربراہ احمد چنائے نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقامی ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے جنرل منیجر کو نامعلوم ملزمان نے2 اگست کوگلشن اقبال کے علاقے سے اغوا کیا تھا جس کے بعد اغوا کاروں نے3کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔
احمد چنا ئے نے بتایا کہ مغوی کے اہل خانہ کی جانب سے سی پی ایل سی کو مطلع کیے جانے کے بعد اغوا کاروں سے مذاکرات کیے، بالآخر 49 لاکھ روپے میں معاملات طے ہوئے،گذشتہ روز سی پی ایل سی اور دیگر اداروں نے گھگھر پھاٹک کے قریب متین گوٹھ میں چھاپہ مارا جہاں پولیس کے پہنچتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ 5 ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا اور مغوی پرویزکو بھی بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ، احمد چنائے نے مزید بتایا کہ بازیاب کرائے جانیوالے پرویز نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ہیں اور وقوعہ کے وقت وہ گلشن میں دفترکے ایک ساتھی کو لینے گئے تھے۔