مجھے جو مقام ملا اس پرخود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں گلوکارہ ناہید اختر

اداکارہ شبنم‘ رانی اور بابرہ شریف پر فلمائے گئے گانوں پر میری آواز بہت موزوں رہتی تھی، گلوکارہ

ازدواجی زندگی مثالی گزر رہی ہے، خوش قسمت ہوں خدا نے اتنی عزت دی، ناہید اختر فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
گلوکارہ ناہید اختر نے کہا ہے کہ میرے گائے ہوئے نغمات بہت سی اداکاراؤں پر فلمبند کیے گئے ہیں تاہم اداکارہ شبنم ' رانی اور بابرہ شریف پر فلمائے گئے گانوں پر ان کی آواز بہت موزوں تھی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ خدا نے مجھے عزت شہرت اور مقام دیا۔ انھوں نے کہا کہ میری ازدواجی زندگی مثالی گزر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل کی بے حد مشکور ہوں، گھریلو مصروفیات کے باعث 3 برس تک اپنے مداحوں سے دور رہی اب دوبارہ گائیکی شروع کردی ہے۔

 
Load Next Story