تمنا بھاٹیہ نے ’’ہم شکلز‘‘ کے لیے 5 کلو وزن کم کرلیا
خود کو فٹ رکھنے کی سرگرمیوں کو دانتوں کو برش کرنے کی طرح تصور کرتی ہوں، تمنا بھاٹیہ
خود کو فٹ رکھنے کی سرگرمیوں کو دانتوں کو برش کرنے کی طرح تصور کرتی ہوں، تمنا بھاٹیہ فوٹو: فائل
بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اپنی فلم ہم شکلز کے لیے 5 کلو وزن کم کرلیا۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہر شخص کو خود کو فٹ رکھنے کے اقدامات کو اپنی یومیہ سرگرمیوں کا حصہ بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ خود کو فٹ رکھنے کی سرگرمیوں کو دانتوں کو برش کرنے کی طرح تصور کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنا ڈائٹ پلان انھوں نے مشہور غذائی ماہر پوجا مکھیجا کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے۔
انھوں نے مشورہ دیا کہ ہر شخص کو اپنا ڈائٹ پلان کسی ماہر سے مل کر ترتیب دینا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحت مندانہ طرز زندگی اختیار کرکے ہی انسان مناسب انداز میں کام کرسکتا ہے۔