ہاکی ورلڈ کپ فتح کو ترستی ملائیشین ٹیم کا سفرتمام
آخری لیگ میچ میں اسپین نے بھی 5-2 سے شکست دیدی
ویمنز ایونٹ میں گروپ اے سے آسٹریلیا نے ناقابل شکست نیدرلینڈز کے ہمراہ فائنل فور میں جگہ بنالی، نیوزی لینڈ کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔ فوٹو: فائل
ہاکی ورلڈ کپ میں ملائیشیا کا سفر بغیر فتح کے تمام ہوگیا، آخری لیگ میچ میں نسبتاً کمزور اسپین نے بھی 5-2 سے ہاتھ صاف کرلیا۔
میگاایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ سے رخصتی کا داغ سہنے والی بھارتی سائیڈ بھی آخری مقابلے میں ناقابل شکست آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-0 کی خفت سے دوچار ہوئی۔ ویمنز ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کا خواب چکنا چور ہوگیا، آسٹریلیا نے مقابلہ برابر کرتے ہوئے گروپ اے سے نیدر لینڈز کے ہمراہ فائنل فور کیلیے جگہ پکی بنالی۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں گروپ اے میں شامل ملائیشیا کی ٹیم اسپین کیخلاف آخری لیگ میچ بھی ہار گئی ،اس طرح ایشین ٹیم کا سفر بغیر فتح کے ہی تمام ہوگیا۔
میچ کے دوران اسپین نے 13 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گیبرل کے گول کی بدولت کھاتہ کھولا۔ ملائیشیا کے ٹینگکو احمد نے11 منٹ بعد میچ برابر کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں یورپی سائیڈ نے مارک سالس کے گول کی بدولت مقابلہ 2-1 کردیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی سناٹی فریکسا نے گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو 3-1 کی برتری دلادی ۔ بعدازاں دونوں اطراف سے بھرپور حملوں کا سلسلہ جاری رہا اسی دوران ایشین سائیڈ کو 51 ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملا جس کو فتری ساری نے کارآمد بناتے ہوئے حریف سائیڈ سے فاصلہ کم کرکے 2-4 کردیا۔ آخری لمحات میں فاتح ٹیم نے گیبرل کے دوسرے گول کی بدولت میچ 5-2 سے اپنے نام کرلیا۔
اسی گروپ میں شامل ایک اور ایشین ٹیم بھارت کو بھی ایونٹ کے اختتامی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-0 کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔ ناقابل شکست کوکا بوراز نے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھتے ہوئے تیسرے ہی منٹ میں رچرڈ سیمنز کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے کرس سیرالو نے 16 ویں منٹ میں دگنا کردیا، بعدازاں 5 منٹ کے دوران جرمی ہاورڈ اورکرس سیرالو نے گول داغتے ہوئے مقابلہ 4-0 کردیا۔ پہلے ہاف کا خاتمہ اسی اسکور پر ہوا، دوسرے ہاف میں بھارتی سائیڈ نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، بلیو شرٹس گول کیپرسری جیش نے تین یقینی گول بچاتے ہوئے ٹیم کی شکست کا مارجن کم کیے رکھا۔
گروپ اے سے آخری دو پوزیشنز حاصل کرنے والی ملائیشین ٹیم 11 پوزیشن اور بھارتی سائیڈ9 ویں پوزیشن کیلیے میچ کھیلیں گی۔ دوسری طرف ویمنز ایونٹ کے گروپ اے کے آخری لیگ میچز کے آخری روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیساتھ ڈرا میچ کھیل کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، ناکام ٹیم کی خواہش حسرت میں بدل گئی، اس گروپ میں پہلے ہی فائنل فور کیلیے کوالیفائی کرنے والی نیدرلینڈز کی ٹیم نے اختتامی لیگ میچ میں جنوبی کوریا پر 3-0 سے ہاتھ صاف کیا، فاتح ٹیم کی طرف سے مارٹجی پاؤمین نے دو جبکہ ناؤمی وان ایز نے ایک گول داغا ۔