68 فیصد برازیلین کو ورلڈ کپ جیتنے کی امید
عوامی سروے میں جرمنی کو5 جبکہ ارجنٹائن اور اسپین کیلیے 3،3 فیصدکی تائید
عوامی سروے میں جرمنی کو5 جبکہ ارجنٹائن اور اسپین کیلیے 3،3 فیصدکی تائید۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
مقامی طورپر ہونیو الے سروے میں 68 فیصد برازیلین عوام نے ملکی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔
ان کا خیال ہے کہ کوچ لوئس فلپ اسکولیری کی منتخب الیون اس مرتبہ انھیں خوشیاں فراہم کرسکتی ہے، برازیل میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ جمعرات کو کروشیا کیخلاف کھیلے گا، برازیلین عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ ان کی ٹیم آئندہ ماہ ماریکانا میں فائنل جیت کر چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنے گی، برازیل مکمل طور پر فٹبال کے رنگ میں رنگ گیا ہے، سروے میں 5 فیصد نے جرمنی کے ٹائٹل جیتنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے، تین فیصد نے روایتی حریف ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن اسپین کے حق میں رائے دی ہے۔
اسکولیری اس سے قبل 2002 میں بھی اپنی زیرکوچنگ برازیل کو عالمی کپ کا حقدار بنواچکے ہیں، اس مرتبہ بھی ملکی عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، سروے میں 68 فیصد کو پوری امید ہے کہ اسکولیری اس مرتبہ بھی اپنے تجربے کی بدولت برازیل کیلیے ورلڈ کپ اعزاز ضرور حاصل کرپائیں گے، جون 2002 میں ہونے والے سروے میں یہ شرح 52 فیصد تھی، اس طرح میگا ایونٹ کے موقع پر ملکی عوام کی توقعات ٹیم سے بڑھی ہیں، اسکے علاوہ سروے میں 54 فیصد کو یقین ہے کہ ورلڈ کپ ملک کیلیے اچھا نہیں بلکہ مسائل کا سبب بنے گا جبکہ 36 فیصد نے اسکے برعکس رائے دی ہے۔