بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری پاکستان کیلیے آسان ہدف بھی کوہ ہمالیہ بن گیا
111 تک محدود رہنے والی انگلش سائیڈ 15رنزسے کامیاب، گرین شرٹس نے ہانپتے کانپتے 9 وکٹ پر96 رنزبنائے
انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں پاکستانی بیٹسمین اسد شفیق کا جارحانہ انداز، انھوں نے 20 رنز بنائے فوٹو : ایکسپریس
دوسرے وارم اپ میچ میں بیٹسمینوںکی غیرذمہ داری نے پاکستان کیلیے آسان ہدف بھی کوہ ہمالیہ بنا دیا۔
111رنز تک محدود رہنے کے باوجود انگلش سائیڈ15رنزسے جیت گئی، اس نے آخری 5 وکٹیں صرف 8 گیندوں پر گنوائیں،گرین شرٹس نے ہانپتے کانپتے 9 وکٹ پر96رنزبنائے۔
اسد شفیق 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، عمران نذیر، عمر اکمل اور شاہد آفریدی کی ناکامیوں کی داستان طویل ہونے لگی، نویں نمبر پر بیٹنگ کیلیے بھیجے جانے والے کامران اکمل دو رنز بنا پائے،سعید اجمل نے4وکٹیں لیں مگر ان کی محنت ٹیم کے کام نہ آ سکی۔
میچ میں دونوں ٹیمیں13،13 پلیئرز پر مشتمل البتہ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی اجازت11کو ہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے ناقابل اعتبار پاکستانی ٹیم نے ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کے آغاز سے قبل ہی پرانی عادت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، بھارت کے خلاف 5 وکٹ کی فتح سے شائقین کی توقعات آسمان پر پہنچانے والے گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن انگلینڈ سے دوسرے پریکٹس میچ میں زمین بوس ہوگئی۔
کولمبو کے پی سارا اوول کی بیٹنگ کیلیے دشوار وکٹ پر دونوں ٹیموں نے بولنگ کا آغاز لیفٹ آرم اسپنرز سے کیا، مگر بولرز کی اس جنگ میں انگلینڈ کا پلڑہ بھاری رہا۔ پاکستان کو فتح کیلیے 112کا معمولی ہدف ملا مگر بیٹنگ لائن بدترین ناکامی کا شکار ہوئی،نوجوان اسپنر ڈینی برگز نے اپنے ابتدائی اوور میں مستقل مزاجی سے ایک ہی انداز میں گیندیں کیں اور جلد کپتان محمد حفیظ (صفر) ان کا نشانہ بن گئے۔
اسٹمپڈ ہونے سے بال بال بچنے کے باوجود انھوں نے خود کو قابو میں نہیں رکھا اور آخری گیند کو اندھا دھند انداز میں کھیل کر مڈ وکٹ کی جانب اچھال دیا جہاں بیراسٹو کیچ کے منتظر تھے، عمران (17) کو بھی برگز نے اسی انداز میں گھیرکر اسٹمپڈ کرایا، ناصر جمشید (16) سمیت پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
اسد شفیق نے 20 گیندوں پر اتنے ہی رنز بناکر اپنی وکٹ اسٹورٹ براڈ کو عطیہ کی، کیچ پٹیل نے تھاما، عمر اکمل (10) برگز کی گیند پر مورگن کا کیچ بنے، شاہد آفریدی5 رنز بناکر براڈ کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے۔
شعیب ملک (7)، عبدالرزاق (12) اور کامران اکمل (2) جیڈ ڈیرن بیچ کا شکار بنے۔اس سے قبل انگلش ٹیم کو حسب توقع پاکستانی اسپنرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا تاہم لیوک رائٹ نے 38 رنز بناکرکچھ حوصلہ دیا، انگلینڈکی آخری 5 وکٹیں صرف 5 رنز کے عوض8 گیندوں کے دوران گریں، سعید اجمل نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔